بالی ووڈ گانے پراشنا شاہ اور امرخان کا ڈانس، ویڈیو وائرل

27 Aug, 2024 | 12:27 PM

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی فیمس ایکٹرس اشنا شاہ اور امرخان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں جو ان دونوں کے ڈراموں کے منتظر نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراوں کے ڈانس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ اشنا شاہ اور اداکارہ امرخان ڈانس کررہی ہیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس اسٹیپس ملارہی ہیں، ویڈیو میں بالی ووڈ کی نئی فلم ’Bad Newz ‘ کا سونگ جو کہ پرانے گانے کا ریمیک بنایا گیا ہے اس پر رقص کررہی ہیں، مشہور سونگ ’ میرے محبوب میرے صنم‘ اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں پلے ہے۔

اداکاراوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں