بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

27 Aug, 2024 | 12:20 PM

شاہدسپرا:لیسکو میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ,کمپنی کے 100 اور 200 ٹرانسفارمرز پر جدید میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا.

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے سسٹم پر 25 ہزار سے زائد ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر میٹرز لگائے جائیں گے،منصوبے کے تحت ہر ٹرانسفارمر پر محدود علاقے میں لائن لاسز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں لیسکو میں پراجیکٹ بنایا گیا۔

مزیدخبریں