ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت دیگر فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا .
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلیٹی سٹور کیس کی سماعت کی جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے اور سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے جبکہ دو ارب خالصا منافع کما رہا ہے. درخواست میں بتایا گیا کہ اربوں روپے اخراجات تنخواہیں ادارہ خود برداشت کر رہا ہے لیکن آئی ایم ایف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا ہے. درخواست میں یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے گیارہ ہزار افراد بے روز گار ہو جائیں گئے. درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ کوئی بھی کمپنی بورڈ اف ڈائیریکٹرز کی ہدایات پر بند کی جا سکتی ہے. اس لیے اس کی بندش کیلئے 19 اگست کیبنیٹ ڈویژن کی میٹنگ منٹس کو بھی کالعدم قرار دیا جائے.