ریلوے پولیس نے مسافر کو لاکھوں روپے سے بھرا بیگ لوٹا دیا

27 Aug, 2024 | 12:13 PM

ویب ڈیسک:  لاہور میں ریلوے پولیس نے مسافرکا لاکھوں روپے سے بھرا بیگ واپس کردیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مسافر محیب اللہ  پاکستان ایکسپریس پر کراچی سے بہاولپورکا سفر کر رہا تھا۔ مسافر بہاولپور ریلوے اسٹیشن پراترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا۔ بیگ میں 4 لاکھ روپے کے ساتھ قیمتی سامان بھی موجود تھا۔

مسافرمجیب اللہ نے بیگ کی اطلاع ڈیوٹی پر موجود ریلویز پولیس اہلکار محمد عارف کو دی۔ ریلوے پولیس اہلکاروں اکرم اور حارث نے بھرپور محنت اور کوشش کے بعد مسافر کا قیمتی بیگ ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔  محیب اللہ نے ریلویز پولیس کی دیانتداری اور فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔



مزیدخبریں