ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ، مختلف وارداتوں میں ملوث18 ملزمان گرفتار

ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ، مختلف وارداتوں میں ملوث18 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ، ایک ہفتہ میں دوران کارروائی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ 

 ایس پی ڈولفن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 7 موبائل فون، 3 موٹرسائیکلیں اور 25سو روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ڈولفن سکواڈ نے ایک پولیس مقابلے سمیت 10 خطرناک ڈکیٹ گینگز کو بھی گرفتار کیا۔شاہ میر خالد کہتے ہیں ملزمان کے قبضہ سے 17 پستول، 3 رائفلیں درجنوں کارتوس، گولیاں و میگزینز برآمدہوئیں۔ہیلپ لائن پر موصول 841 کالز پر فوری رسپانس عمل میں لایاگیا۔دورانِ پٹرولنگ 47 اشتہاری سمیت 59 عادی مجرمان، 35 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب،بیئر کین، ہیروئن، چرس، آئس برآمد کی گئی۔284 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 257 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔61 ون ویلنگ، 3 پتنگ بازی و 2 ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتارکئے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer