راودلشاد: سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمدجاویدقاضی نےصوبہ بھرمیں مہم مزید تیز کر دی،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ان ایکشن، دھواں چھوڑتی گاڑیاں قانون کے شکنجے میں،تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سیکرٹری پی ٹی اےفیصل سلطان نے آر ٹی ایزسےکارروائی پررپورٹس طلب کرکےجاری کردیں۔
سیکرٹری پی ٹی اے کا کہناتھا کہ یکم تا 25 اگست تک 60ہزار 800سےزائدگاڑیوں کامعائنہ کیا گیا،3272دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کاچالان ،998گاڑیاں ضبط کرلیں۔
فٹنس سرٹیفکیٹ کےبغیرچلنےوالیں2304گاڑیوں کاچالان بھی کیاگیا،حالیہ جاری انسدادسموگ کارروائی میں تقریباً 72 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، زائد کرایہ وصول کرنے پر 2408 گاڑیوں کا چالان بھی کیا گیا۔