قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کا ماہانہ 37 ہزار تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج، 37 ہزار ماہانہ تنخواہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کے ڈیلی ویجز ملازمین سراپا احتجاج بن گئے،محکمہ خزانہ نے ابھی تک ڈیلی ویجز ملازمین کی اضافہ شدہ تنخواہوں کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ہے۔
تاحال محکمہ خزانہ کے ڈیلی ویجز ملازمین 37 ہزار تنخواہ سے محروم ہیں، محکمہ خزانہ کے ڈیلی ویجز ملازمین نے کم از کم تنخواہ 37 ہزار کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔