عرفان ملک: ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کی ہدایات پر 6سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہناتھا گرفتار ملزم احمد معصوم بچی کو چیز دلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے تھانہ ڈیفنس C میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ملزم کو SSOIU کینٹ ڈویژن پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم احمد کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔