ملک اشرف:افسران اور سٹاف نے معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا شروع کردی، ایڈیشنل رجسٹرار عرفان احمد نیازی ، ظہور حسین کھرل سمیت افسران ڈیوٹی پر پہنچ گئے۔
ایڈیشنل رجسٹرارسید شبیر حسین شاہ ،محمد ناصر ، عابد حسین بخاری ، شیخ محمد ندیم ودیگر شامل ہیں، ہائیکورٹ میں تمام ججز 2 ستمبر سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ججز ہرسال 9 ہفتوں کی چھٹیاں کرتے ہیں،عدالت عالیہ کے افسران و سٹاف ہر سال 4،4ہفتوں کی چھٹیاں کرتے ہیں۔