ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: زائرین کی بس اُلٹنے کا معاملہ، 9افراد کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں

بلوچستان: زائرین کی بس اُلٹنے کا معاملہ، 9افراد کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں
کیپشن: Pilgrim bus overturns
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: بلوچستان کےکوسٹل ہائی وے میں زائرین کی بس اُلٹنے کا معاملہ،حادثے میں جاں بحق 9افراد کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ذیشان منیر ،طاہر حسین ،شفیق ذوالفقار ،ارمان پرویز ، ذیشان رمضان ،غلام عباس ،مظہر عباس کی لاشیں لاہور منتقل کر دی گئیں،تمام میتوں کو ایدھی کےسپیشل موبائل سرد خانے کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق تمام میتوں کو ان کے گھر تک پہنچائیں گی، میتوں کو لاہور سے مریدکے ،گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا،حادثے میں لاہور سے تعلق رکھنے والا حیدر بھی جاں بحق ہوا ،لواحقین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں،بائیومیٹرک کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔