بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

27 Aug, 2024 | 09:03 AM

مائدہ وحید:سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری, شہر میں آج 60فیصد بارش کا امکانات موجود،شہر میں ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26،زیادہ سے زیادہ 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر میں آج 60فیصد بارش کا امکانات موجود ہیں،فضائی آلودگی کی شرح میں کمی، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 59ریکارڈ کی گئی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔امریکی قونصلیٹ 77،یو ای ٹی میں آلودگی کی شرح 68 ،سی ای آر پی آفس 60، سید مراتب علی روڈ پر شرح 56 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں