پختونخوا ضمنی بلدیاتی الیکشن؛ آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کو کلین بولڈ کر دیا، پی ٹی آئی%50، باقی پارٹیاں%50

27 Aug, 2023 | 11:14 PM

عثمان خان: خیبرپختونخوا  کے21اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کےضمنی انتخابات  میں مختلف کیٹیگیرزکی 72نشستوں  پرغیرحتمی نتائج جاری کر دیئے گئے۔

ویلج اورنیبرہڈکونسل  ،جنرل ،خواتین ،یوتھ ،کسان،ورکرز کی نشستوں  کےنتائج جاری کئے گئے ہیں  جن میں 23جنرل نشستیں،خواتین کی 9نشستیں،کسان اورورکرزکی 10نشستیں،یوتھ کی 30نشستیں  شامل  ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ آزادامیدوارکامیاب ہوئے، تاہم سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ امیدوار پی ٹی آئی کے کامیاب ہوئے۔
چالیس نشستوں پرآزادامیدواروں کوکامیابی ملی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار تیرہ نشستوں پرتمام سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے ہیں۔
جےیوآئی ایف نے 6،جماعت اسلامی نے 5نشستیں حاصل کیں۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو2،ٹی ایل پی کوایک نشست ملی۔ 
 الیکشن کمشن خیبر پختونخواہ کے مطابق 72میں سے 71نشستوں کےنتائج موصول ہو چکے ہیں، اَپردِیر سے یوتھ  کی ایک نشست  پرنتائج آنےباقی ہیں۔

پشاور اور نوشہرہ

پشاور اور نوشہرہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر ختمی نتائج  کے مطابق  چھ میں سے تین نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق  گڑھی بنات ون، گڑھی فضل خالق اور نودیہہ بالا کی نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔ 

ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی  نشست پر جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب  ہوئے،  ویلج کونسل معروف زئی کی نسشت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیت لی اور  گڑھی بنات چار کی نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

پشاور . ویلج کونسل سوڑیزئی بالا

 پشاور کی ویلج کونسل سوڑیزئی بالا میں عوامی نیشنل پارٹی کے اسداللہ 930ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے رفیع عالم نے 570 ووٹ حاصل 

پشاور.  نیبر ہڈ کونسل ریگی یوسفزئی 

پشاور کی نیبر ہڈ کونسل ریگی یوسفزئی میں جمعیت علماءاسلام کے عنایت اللہ ایک ہزار 4ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے خان ولی نے 658 اور آزاد امیدوار سلمان خان 148ووٹ لے سکے 

پشاور کی نیبر ہڈ کونسل نودہیہ بالا میں پی ٹی آئی کے کاشف الرحمن 810ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اسماعیل 709 ، شاہین خان دو اور شاکر اللہ نے ایک ووٹ حاصل کیا۔


 ضمنی بلدیاتی الیکشن نوشہرہ 

بدرشی وارڈنمبر 2 خواتین پولنگ اسٹیشن کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج 

جمعیت علماء اسلام ف کے حمایتی یافتہ امیدوار مظہر نے 259 ووٹوں کے ساتھ کامیاب

پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز 244 ووٹوں کے ساتھ. دوسرے نمبر پر 

عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 111 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

 شبقدر ویلج کونسل نورانی

 شبقدر ویلج کونسل نورانی یوتھ کونسلر سیٹ کا  غیر ختمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ 

 جماعت اسلامی کے امیدوار اویس 331 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 شبقدر. ویلج کونسل ملک آباد

 شبقدر کی ویلج کونسل ملک آباد پولنگ سٹیشن نمبر دس ملک آباد کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ 

شبقدر. جنرل سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار نورزار خان 501 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد حسنین 78 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  اور جے یو آئی کے توحید گل 47 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 نوشہرہ :ضمنی بلدیاتی الیکشن 

بدرشی وارڈنمبر 2 غیر سرکاری مکمل نتائج  کے مطابق  پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی پی کے امیدوار نے عبد العزیز نے 617 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلیں۔جمعیت علماء اسلام ف کے حمایتی یافتہ امیدوار مظہر 380 ووٹو ں کے ساتھ دوسرے نمبر پر  رہے۔

الیکشن جیتنے کے بعد کارکنان نے بنگڑے ڈالے، اور ہوائی فائرنگ کی،

ضمنی بلدیاتی الیکشن نوشہرہ 

بدرشی وارڈنمبر 2 خواتین پولنگ اسٹیشن کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج 

جمعیت علماء اسلام ف کے حمایتی یافتہ امیدوار مظہر نے 259 ووٹوں کے ساتھ کامیاب

پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز 244 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 111 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر  رہے۔


 ٹانک۔ضمنی بلدیاتی انتخابات
ٹانک ویلج کونسل آماخیل ٹائپ سی ہسپتال آماخیل زنانہ پولنگ کے رزلٹ کے مطابق  آزاد امیدوار نے 276 ووٹ حاصل کر لئے۔  جمیعت کے حمایت یافتہ امیدوار  211 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں