ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاز لسٹ منسوخ؛ چیف جسٹس نےخاص مقدمے سننے کا فیصلہ کر لیا

Chief Justice Umar Ata Bindial, Cause list changed, Special benches constituted, Pakistan, Supreme Court of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی کازلسٹ تبدیل کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے انتظامی شعبہ کے مطابق  چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئندہ ہفتے معمول کے مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے،چیف جسٹس پاکستان خصوصی بنچز کی سربراہی کریں گے۔

 دو روز قبل جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کرنا تھی ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔