شہر میں دن دیہاڑے واردات، موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار

27 Aug, 2023 | 10:26 PM

ویب ڈیسک: شہر میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ جاری، اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق واردات آج شام 5 بجے کے قریب آؤٹ فال روڈ پر شہری محسن کے ساتھ ہوئی، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں، ایک ملزم شلوار قمیض، دوسرا پتلون شرٹ میں ملبوس ہوتا ہے، ایک ملزم گلی میں کھڑے شہری محسن کو پستول دکھا کر ڈراتا ہے،  ملزم گن پوائنٹ پر نوجوان سے موبائل فون چھین لیتا ہے۔ 

واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ 

متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں جمع کرا دی۔ 

مزیدخبریں