زائد بلنگ کیخلاف احتجاج، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا الٹی میٹم

27 Aug, 2023 | 08:51 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے زائد بلنگ کے خلاف کراچی کے تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 

 صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوھدری نے کہا کہ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف ہمیشہ اہلیان کراچی کے شانہ بشانہ ہیں، کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم کیا جائے ،  کے الیکٹرک کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں ،کراچی کے تاجروں نے ہمیشہ تاجر حقوق کی جدوجہد کی قیادت کی ہے ۔

کاشف چوھدری نے کہاکہ ٹمبر مارکیٹ کے واقعہ پر درج کی گئی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، کراچی کے کسی تاجر کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر کے تاجر گرفتاریاں دیں گے، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خاتمہ کیلئے کراچی کے تاجروں کے اتحاد و یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  کراچی سمیت ملک بھر کے تاجر جدوجہد سے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس کروائیں گے ۔

مزیدخبریں