ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی جیل خانہ کا اٹک جیل کا اچانک دورہ، عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی حقیقت سامنے آ گئی

I.G Jails Punjab visits ATTok Jail, Imran Khan, PTI, Chairman PTI, facilities in Pakistani Jails, City42
سورس: City42 TV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیل سیکیورٹی اور اسیران کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا اچانک دورہ کیا ہ، انہوں نے توشہ خانہ کیس میں سزا کاٹ رہے  پی ٹی آئی کے چئیرمین کی بارک کا بھی دورہ کیا اور انہیں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 اس دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے اندرون و بیرون سیکیورٹی ، کچن ، ہسپتال ، جوینائل وارڈ ، قیدی و حوالاتی بارکس سمیت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی اور فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو قانون کے  مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انکے کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، بیڈ میٹرس ، میز ، کرسی ، ائیر کولر ، ایگزاسٹ فین ، جائے نماز ، انگریزی ترجمے کے ساتھ قران مجید ، مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں ، اخبار ، چائے تھرمس ، کھجوریں ، شہد ، اور ٹیشو پیپر، پرفیوم ، وغیرہ موجود ہیں۔

عمران خان کے لئے انکے واش روم میں ویسٹرن کموڈ  لگوایا گیا ہے جبکہ واش روم میں واش بیسن ، باتھ سوپ ، ائیر فریشنر ، تولیہ اور ٹیشو پیپر موجود ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منگل کے روز فیملی اور جمعرات کے روز وکلاء سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-27/news-1693151232-4744.jpgعمران خان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پانچ ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔ڈاکٹر کی ہدایت اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی منظوری سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کو سپیشل خوراک فراہم کی جا رہی ہے ، جسے ڈاکٹر کی چیکنگ کے بعد سپیشل ٹیم کے ذریعے مہیا کیا جا رہا ہے۔

API Response:

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے عمران خان سے جیل میں مہیا کی گئی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا جس پر عمران خان فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے سیکورٹی انتظامات کیلئے عمران خان کی بارک میں نصب کیمروں کی کارکردگی، لوکیشن اور پرائیویسی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور اسے رولز کے مطابق درست پایا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر تمام افسران اور عملے کو ہدائت کی گئی ہے کہ جیل میں بند تمام اسیران کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کا سمجھوتا یا سُستی کا مظاہرہ  نہ کیا جائے۔ 

اس دورے کے دوران اسیران اور انکے لواحقین کے ساتھ ساتھ جیل سٹاف کی فیملیز کو کم نرخوں پر معیاری اشیاء ضرورت کی فراہمی کے لئے یوٹیلیٹی اسٹور کیلئے مناسب جگہ کا تعین کیا گیا ہے ، جہاں پر ایک ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹور قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اسیران کی تعلیمی اور معلوماتی ویب سائٹس تک رسائی کیلئے انٹرنیٹ لائبریری کی بھی جلد تکمیل کی ہدایت کی گئی ہے۔