ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت کے حوالے جاری کازلسٹ منسوخ

 Lahore High Court, cancelled, ongoing cause list, bail hearing, Dr. Yasmin Rashid, Khadija Shah, City42
کیپشن: Lahore High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت کے حوالے جاری کازلسٹ منسوخ کردی ۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور پرحملہ ، جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کی ضمانتوں پر کل سماعت نہیں ہوگی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت بارے کل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے متعلق دوبارہ کاز لسٹ جاری کی جائے گی،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد وحید خان کل صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔