سٹی42: کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کرنے کے لئے آنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پولیس نے مختلف مقامات سے 55 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔
ایسٹ پولیس نے شاہراہ فیصل ، نرسری ، اللہ والی چورنگی اور نمائش سے کارکنوں کو حراست میں لیا ،
انصاف ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کی کراچی میں ریلی کے حوالہ سے گرفتاریوں کی ابتدا کارساز کے علاقہ سے ہوئی تھی جہاں پولیس نے نعرے لگانے کی کوشش کرنے والے 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا ، یہ کاروائی ایسٹ پولیس کی جانب سے کی گئی۔
پولیس کے زرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں شرکت کے لئے جانے والےمزید کارکنوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔
کارساز پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ایک کارکن نے "عمران خان کو رہا کرو" کا نعرا لگایا ,سندھ پولیس نے اسے پکڑا اور پولیس وین میں ڈال لیا، اس کے ساتھ آنے والے پانچ کارکنوں کو پولیس نے نعرے لگانے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا۔ ان میں سے بعض کارکن یہ کہتے رہے کہ وہ کسی احتجاج میں شرکت کے لئے یہاں نہیں آئے۔ ل