موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو طالبعلم سے گن پوائنٹ پر آئی فون 14 پرو میکس چھین کر فرار، ویڈیو

27 Aug, 2023 | 06:09 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: ایف سکس مرکز میں سعودی شہری سے ڈکیتی کا معاملہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو طالبعلم سے گن پوائنٹ پر آئی فون 14 پرو میکس چھین کر فرار ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق موبائل چھیننے کی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر مارکیٹ میں دو ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور طالبعلم سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ 

 موبائل چھیننے کے بعد ڈاکو گارڈن روڈ کے ذریعے میلوڈی کی جانب فرار ہوئے۔ موبائل چھیننے کی واردات گزشتہ شام پیش آئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ 

واضح رہے کہ سعودی طالبعلم اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی سے آئی ٹی بیچلر ڈگری کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ 

مزیدخبریں