ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے‘‘

’’ تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے واضح کیا ہے کہ حکومت تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہوگی اور کسی دھمکی اور دباؤ میں نہیں آئے گی, ڈراموں میں ڈانس پرمکمل پابندی پر غور کر رہے ہیں۔

عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر جینوئین فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جینوئن فنکار بیہودگی کیخلاف کریک ڈاؤن پر حکومت پنجاب کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فحش مجروں سے مال بنانے والے عناصر فنکاروں کے نمائندے تسلیم نہیں کیے جا سکتے, تھیٹر کو فحش مجروں کی آماجگاہ بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے ، جس میں ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی, اسکے علاوہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسرز کو سزائیں دی جائیں گی اور جرمانے ہونگے۔