موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

27 Aug, 2023 | 01:23 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27 فیصد کا اضافہ ہواہے، جون میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں بڑھ کر 68 ملین ڈالر ہو گیا۔

مزید برآں ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

مزیدخبریں