ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاطمہ قتل کیس: پولیس نے زیر حراست 4 ملزمان رہا کردیے

فاطمہ قتل کیس: پولیس نے زیر حراست 4 ملزمان رہا کردیے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کیس کے چار ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا۔
 تفصیلات کے مطابق پولیس نے فاطمہ کے مبینہ قتل میں زیر حراست 2 ڈاکٹرز، ایس ایچ او اور نائب قاصد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔رانی پور 10 روز قبل بااثر پیر کے گھر جنسی زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہونے والی 10 سالہ فاطمہ کے مبینہ قتل میں گرفتار کئے گئے 5 افراد کو پولیس نے صرف شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔

پولیس کیس میں نامزد مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ کو بھی تاحال گرفتار نہیں کرسکی، جب کہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔

پولیس کے مطابق مبینہ قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ایس ایچ او رانی پور، ہیڈ محرر، 2 ڈاکٹرز اور نائب قاصد کو رہا کیا گیا ہے، تاہم پانچوں کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔