خوفناک حادثہ،دوران پرواز دو فوجی طیارے ٹکرا گئے، 3 پائلٹ ہلاک  

27 Aug, 2023 | 09:36 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران دو فوجی طیاروں کی ٹکر کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک جبکہ طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

 یوکرینی ائیر فورس کے مطابق طیاروں کی ٹکر کا واقعہ یوکرین کی زیٹومیر ریجن میں پیش آیا، دونوں ایل 39 طیارے تربیتی پرواز کے دوران ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

 یوکرینی ائیرفورس نے اپنے بیان میں واقعے میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں