ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور (نارتھ) آمد پر وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وفاقی وزیر کی جانب سے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔