ایشیا کپ؛ سری لنکا کا افغانستان کو 106 رنز کا ٹارگٹ

27 Aug, 2022 | 09:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کا پہلا میچ  افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے ،سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 106رنز کا ہدف دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوگیا، افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا ۔سری لنکا کے بھانوکا راجاپاکسا نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔

مزیدخبریں