سیلابی صورتحال ، کمراٹ میں پھنسے 30 طلباء ریسکیو کے منتظر

27 Aug, 2022 | 08:00 PM

ویب ڈیسک : کمراٹ وادی خیبر پختونخوا کا ضلع دیر بالا  میں  30 طلباء سیلاب کے باعث  پھنسے ہوئے ہیں اور  ریسکیو  کے انتظار میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 30 طلباء گھومنے پھرنے کے لیے  خیبر پختونخوا کا ضلع دیر بالا  کمراٹ وادی گئے تھے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے  وہاں پھنس گئے ہیں اور ریسکیو کے منتظر  ہیں ۔ طلباء میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں موجود ہیں ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انکی مدد کی جائے اور انکو  حفاظت کے ساتھ بچایا جائے۔

ایک طالب علم نے بتایا کہ ان تمام کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔  طالبات سردی کی وجہ سے بولنے سے قاصر ہیں اور   گیلے فرش پر سو رہے ہیں ، وہاں  کھانے پینے کے لیے  بھی کچھ نہیں ہے۔ طلباء   نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے  تاہم کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ پھنسے طلباء کو کھانا اور خیمے فراہم کر دیے گئے ہیں اور  موسم بہتر ہوتے ہی طلباء کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

مزیدخبریں