(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف سے رابطہ، آئی ایم ایف معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستان کی وضاحت پر مثبت ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق رابطہ وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ کے اعلٰی حکام نے آئی ایم ایف سے کیا، کے پی کے وزیرخزانہ تیمورجھگڑا کے لکھے گئے خط کی وضاحت کی، وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں اور وفاق نےتمام نکات پر عمل درامد کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، صوبے اور وفاق اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
وزارت خزانہ کی یقین د ہانی کرائی کہ آئی ایم ایف معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستان کی وضاحت پر مثبت ردعمل دیا ہے۔