موبائل فون صارفین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

27 Aug, 2022 | 06:23 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)شدید بارشوں اورسیلاب سے آپٹیکل فائبر کیبل اوربجلی کےترسیلی نظام کوبھی نقصان، چترال، اپر دیر، سوات، مدین، لال قلعہ ، ٹانک اور ڈی آئی خان میں رابطہ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان اور بجلی کی بندش سے چترال، اپر دیر، دونبالا، سوات، مدین، لال قلعہ ثمربغدیر، ٹانک اور ڈی آئی خان میں رابطہ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ پی ٹی اے صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہا ہے۔سروسز کی مکمل بحالی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

مزیدخبریں