ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو روٹیاں 8 بچوں میں تقسیم کرنیوالی ماں کی دل سوز ویڈیو

People are shocked after watching the video of mother distributing 2 loaves among 8 children
کیپشن: mother distributing 2 loaves
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیلاب نے ملک کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث نظام زندگی تباہ ہو چکا ہے، لوگ بنیادی اشیائے ضروریہ سے بھی محروم ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھنے والے اشکبار ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان، کے پی کے اور سندھ میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، زمینی رابطے میں منقطع ہوچکے ہیں جبکہ متعدد گھر سمیت ہوٹلز کی عمارات بھی پانی میں بہہ چکی ہیں، لوگوں نقل مکانی پر کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر سیلاب کی تباہ کاریوں کی متعدد ویڈیوز شیئر ہورہی ہیں، ایک ایسی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو رولا دیا،  کئی گھنٹوں سے کھانے پینے کی اشیا سے محروم صوبہ سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے دو روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ماں روٹی کے ٹکڑے کرکے انہیں تقسیم کرتی ہیں تو روٹی کو دیکھنے والے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ ماں جیسے ہی روٹی کے ٹکڑے کرتی ہے تو بچے ماں کے ارد گرد کھڑے ہوکر ’ ماں مجھے بھی دو‘ کو صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صحافی سنجے سادھوانی نے لکھا کہ ماں کے پاس دو روٹیاں تھیں، جنہیں انہوں نے 8 بچوں میں تقسیم کردیا۔

ویڈیو کو دیکھنے کے بعد درجنوں لوگوں نے اسے شیئر کیا اور اس پر کمنٹس کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی مشکلات کی کمی کی دعائیں بھی کیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer