ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کیلئے آرمی ریلیف ہیلپ لائن متعارف

سیلاب متاثرین کیلئے آرمی ریلیف ہیلپ لائن متعارف
کیپشن: army
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف ہیلپ لائن 1125 متعارف کروا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق   پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف ہیلپ لائن 1125 متعارف کروا دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کا  کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کسی بھی ہنگامی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے لیے 1125 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ صوبے میں سیلاب متاثرین پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ہیلپ لائن نمبر 1700 پر بھی رابطہ کر سکتےہیں۔

دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129، ریسکیو 1122 اور 15پر  امداد کے لیے کال کر سکتے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ تمام ہیلپ لائن استعمال میں ہیں، سیلاب میں پھنسے افراد کی کال موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں مدد کو پہنچیں       گی۔