ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والا زیرحراست ڈاکٹر 90 دن کیلئےمعطل

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والا زیرحراست ڈاکٹر 90 دن کیلئےمعطل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :محکمہ صحت پنجاب نے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے ڈاکٹر ساحر سعود کو 90 روز کیلئے معطل کر دیا۔

اداروں کے کے خلاف جھوٹا و منفی پروپیگنڈا کرنے والا زیر حراست ڈاکٹر ساحر سعود اب اپنی نوکری سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ساحر سعود لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ملازمت کرتا ہے، اور اس وقت ایف آئی اے کی زیر حراست ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر ساحر سعود کو معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرساحرسعود کو 90 روز کے لئے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے، اور ڈاکٹر کو تخریب کاری، بداعمالی اور نااہلی پر معطل کیا گیا ہے۔

دوروز قبل لاہور کی مقامی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلانے والے ملزم ساحر سعود کو پیش کیا گیا۔ایجوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم ساحر سعود کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پیش کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ ملزم حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلاتا تھا،معاملے کی تحقیقات کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ایف آئی اے نے ملزم کا 14 دن کا ریمانڈ مانگا، تاہم عدالت نے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔