اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، نوٹیفکیشن جاری

27 Aug, 2022 | 02:48 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب) رہائشی نقشہ 15دن، اور کمرشل نقشہ 30دن میں منظور ہوگا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال کا عوامی سہولت کے لئےبڑا فیصلہ، صوبائی وزیر کے حکم پر چیف ٹائون پلانر ایل ڈی اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
 نئے ایس او پیز کے مطابق ایل ڈی اے میں نقشہ جات پہلے سے بھی شارٹ ٹائم میں منظور ہوں گے، جس کی نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ مقررہ مدت میں نقشوں کے اجراء کو یقینی بنائیں گے، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ ای خدمت مرکز اور ون ونڈو سہولت سینٹر پر آنے والی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ دیں گے۔

تمام ڈائریکٹرز صبح 9بجے اپنی اور اپنے سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں گے۔ ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر حاضری رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے۔ اس سے قبل ایل ڈی اے میں نقشوں کی منظوری کے لئے دو سے تین ماہ تک بھی انتظار کرنا پڑتا تھا، جبکہ شہریوں کو بے جا اعتراضات کا الگ سے سامنا ہوتا تھا۔

مزیدخبریں