(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ڈھائی ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی مطابق گزشتہ روزگورنر ہاؤس میں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی تقریب ہوئی ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اور ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یونیورسٹیز میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ شروع ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے 80 فیصد لواحقین کو امداد فراہم کی جاچکی ہے ، تاجربرادری اور ایک ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کیے گئے۔