شہباز گل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

27 Aug, 2022 | 09:34 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف دائر کیس میں اسلام آباد پولیس نے مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے کراچی میں چھاپے مارے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے کراچی کے آرٹلری میدان تھانے کی حدود اور دیگر مقامات پر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان چھاپوں میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ شہباز گل کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اداروں اور  ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں اور  وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

مزیدخبریں