غازی آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات

27 Aug, 2022 | 08:37 AM

(اسرار خان) غازی آباد کے علاقے میں بہنوئی نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے برادر نسبتی کو قتل کر دیا ،  پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق مقتول پچاس سالہ مجاہد کی اپنے بہنوئی عظیم کے ساتھ گھریلو معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر عظیم مشتعل ہوگیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے مجاہد کو شدید زخمی کردیا، جو سروسز ہسپتال منتقلی کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
 

مزیدخبریں