موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کے قریب مت جائیں

27 Aug, 2021 | 09:11 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) تندرستی ہزار نعمت ہے جس کے لئے صحت مند، فٹ اور مناسب وزن ہونا نہایت ضروری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ہماری روز مرہ کی زندگی میں کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دن بہ دن وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں ۔غذا کا براہ راست اثر جسم اور مجموعی صحت پر آتا ہے،  کچھ غذائیں ہمارے علم میں آئے بغیر موٹاپے کی وجہ بن رہی ہوتی ہیں۔

 میٹھے مشروبات، اضافی چکنائی اور مرغن غذاؤں سے موٹاپا آتا ہے، یہ تو سب ہی کو معلوم ہے  لیکن  روزانہ کی بنیاد پر لال گوشت کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے، لال گوشت کھانے کے نتیجے میں ناصرف موٹاپا بلکہ یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے ، لال کے بجائے سفید گوشت مرغی اور خصوصاً مچھلی کھانا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

چینی کے بجائے براؤن شوگر، گُڑ اور شہد کا استعمال بھی صحت بخش نہیں ہے، سب میں ایک برابر کیلوریز پائی جاتی ہیں، لہٰذا ان کا استعمال اعتدال میں  رہتے  کریں یا ترک کر دیں۔ پنیر بھی وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے، پنیر صحت کے لیے ایک اچھی غذا ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، ناشتے میں ایک بار لو فیٹ پنیر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں