بچیاں اب سکول بھی نہ جائیں؟ 65 سالہ درندے کی بچی سے زیادتی

27 Aug, 2021 | 07:18 PM

ویب ڈیسک: کمسن بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، شہر سلطان میں 65 سالہ درندہ صفت شخص کی 7سالہ بچی سے زیادتی، متاثرہ بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین تو خواتین جنسی درندوں نے معصوم بچیوں کو بھی نہ بخشا۔ مظفرگڑھ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تھانہ شہرسلطان کی حدود میں معصوم بچی کو سکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے بستی فیض پور کے رہائشی 65 سالہ ملزم نذرحسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم نے بچی کو اپنی کریانہ کی دکان پر زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ 

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی اور ہم جنس پرستی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ بلیوڈ میں ہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد کا تعلق لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے، جس میں چائلڈ پورنوگرافی سمیت ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے ایسے ہی ایک گروہ کو انکشافات پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزموں میں محمد اسد علی، تنویر خان، عمیر ریاض اور عثمان غنی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ہم جنس پرستی کی سوشل میڈیا ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔ ملزموں کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کر کے گرفتار کیا جو ہم جنس پرستی کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر لائیو براڈ کاسٹ بھی کرتے تھے۔  

مزیدخبریں