(ویب ڈیسک)ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ لمبے ترین بال 17 سال کے بعد کٹواکر عطیہ کر دیے اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔
ورجینیا سے تعلق رکھنے والی زہاب کمال خان نامی خاتون نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر انوکھی مثال قائم کی ہے۔خاتون کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پہلے لمبے اور بعد میں چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل سکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔ زہاب کمال خان نے مزید بتایا کہ بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوںکہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔
WORLD RECORD | A 30-year-old Pakistani professional #squash player Zahab Kamal got her first haircut since age 13 and set a #GuinnessWorldRecord by donating 6 feet, 3 inches of hair, most hair donated to a charity by an individual.#TOKAlert pic.twitter.com/o8rS7D8doe
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) August 27, 2021
بعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔