ویب ڈیسک: اٹلی میں مہنگے کپڑے بنانے والے ایک برانڈ نے حال ہی میں پھٹے ہوئے سویٹر پیش کیے ہیں جن کی قیمت 1450 ڈالر (تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔
’’بیلنسیاگا‘‘ نامی کمپنی کے تیار کردہ ان سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں، انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو اور اون جگہ جگہ سے ادھیڑ دی ہو۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سویٹر بہت آرام دہ ہیں جنہیں بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی ’’خالص اُون‘‘ سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈیسٹرائیڈ کریونیک یعنی ’’تنگ گلے والی تباہ شدہ قمیض‘‘ کے نام سے پیش کیے گئے یہ سویٹر اگرچہ بہت مہنگے ہیں لیکن اٹلی کی مشہور فیشن ڈیزائنر کمپنیاں پہلے بھی ایسے تجربے کرتی رہی ہیں۔