سٹی 42: پولیس کا بروقت رسپانس ،15پر موصول ہونیوالی کال پر آپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے خاتون کو ہراساں کرنے والےملزم عامر لیاقت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 پرموصول ہو نیوالی کال پرپولیس کا بروقت ایکشن ، آپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے خاتون کو ہراساں کرنے والےملزم عامر لیاقت گرفتار کرلیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھاکہ متاثرہ خاتون نےبتایا ملزم 4 روز سے جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے ہراساں کر رہا تھا، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن رانا نعیم اللہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا مزید کہنا تھا کہ سفاک ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، معاشرے کے ایسے ناسور کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ خواتین کے ساتھ زیادتی و ہراساں کرنے جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔