(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کےگوشت کی قیمت میں 4روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے جس کے بعد شہرمیں مرغی کاگوشت226سےکم ہوکر222روپےکلومقرر ہو گیا۔زندہ مرغی کاہول سیل ریٹ148،پرچون ریٹ156روپےکلومقرر کیا گیا۔
شہریوں نے مر غی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمت مزید کم کی جائے، علاوہ ازیں انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔
دوسری جانب بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے اضافہ کے ساتھ 1100 روپے ، چینی 5 روپے اضافہ کے ساتھ 110 روپے کلو جبکہ 8 دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کے باعث عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔