اسپائیڈرمین نے ایونجرز کے تمام سپر ہیروز کو شکست دے ڈالی

27 Aug, 2021 | 02:40 PM

ویب ڈیسک: اسپائیڈر مین نو وے ہوم کے ٹریلر نے 24 گھنٹوں میں 35 کروڑ 55 لاکھ ویوز لے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق  پہلے یہ ریکارڈ 2018 میں سائنس فکشن فلم اوینجرز اینڈ گیم کے ٹریلر کے پاس تھا، جسے ایک دن میں 29 کروڑ 90 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔ اسپائیڈر مین سلسلے کی تازہ ترین فلم کی جھلکیاں پہلے ہی جاری کردی گئی تھیں مگر اب اس کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا  تھا جس نے نئے ریکارڈ قائم کردیئےہیں۔

اسپائیڈر مین نو وے ہوم کے ٹریلر کی جانب سے ’اوینجرز اینڈ گیم‘کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ فلم کمائی کا بھی نیا ریکارڈ بنائے گی جبکہ ایکشن  فلم اسپائیڈر مین نو وے ہوم کو دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں