کرس گیل نے چھکا مار کر شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل

27 Aug, 2021 | 02:26 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈین سٹار بیٹسمین اور یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں چھکا مار کر شیشہ توڑ دیا۔
 رپورٹ کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس نیوس پیٹریوٹس اور بارباڈوس رائلز کے درمیان ہونے والے میچ میں کرس گیل  زیادہ چوکے چھکے تو نہ مار سکے  لیکن ایک شاٹ نے سب کو حیران کردیا۔میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی بال پر کرس گیل نے جیسن ہولڈر کو زوردار چھکا لگایا اور کمنٹری باکس کے نیچے کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیا۔

کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ 1999 میں ڈیبیو کرنے والے سپر سٹار 41 سال کی عمر میں ناصرف ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے عروج پر ہیں۔
ٹوئٹر پر جانز نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ یونیورس باس کرس گیل کا اثر سی پی ایل 21 پر بھی ہوگیا.

مزیدخبریں