نور مقدم قتل کیس,تھراپی ورکس کے مالک کو نوٹس جاری

27 Aug, 2021 | 12:37 PM

ویب ڈیسک : نور مقدم قتل کیس،تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت,اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کو نوٹس جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ اور تمام ملزمان سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شوکت مقدم کی درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ بیرسٹر قاسم نواز کا کہنا تھا کہ چھ ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔درخواست گزاروں نے ایڈیشنل سیشن جج سے حقائق چھپائے۔ اس موقع پر عدالت میں ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا گیا۔

بیرسٹر قاسم نوازنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم کی ضمنی بیان کی روشنی میں زاکر جعفر اور عصمت آدم کو نامزد کیا گیا، اورتھراپی ورکس کے ملازمین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ظاہر ظہور نے ٹیم کو بھیجا جبکہ زاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چھ ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ کسی دوسرے جج نے کیا؟

مزیدخبریں