ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس کا بڑا فیصلہ سنادیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں، حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔