جانوروں سےبھری گاڑیوں کے داخلے پر انٹری فیس کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

27 Aug, 2021 | 12:26 PM

Ibrar Ahmad

 ملک اشرف : مویشی منڈیوں میں جانوروں سےبھری گاڑیوں کے داخلےپر انٹری فیس کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے حکومت پنجاب ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر فریقین  سےجواب طلب کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق  جسٹس جوادحسن نے شہری وقار حیدر کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ نےمؤقف اختیار کیا کہ کیٹل ڈویلپمنٹ کمپنی کو مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے انٹری فیس لگانے کا اختیار نہیں ہے۔فیس کسانوں کا معاشی استحصال کررہی ہے۔فیس کی وصولی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے دائر کار میں نہیں آتی ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 انٹری فیس لگانے کا کسی کو اختیار نہیں دیتا۔لوگل گورنمنٹ 2019 میں اختیار نہ ہونے کے باوجود مویشی منڈیوں میں داخل ہونے والے جانوروں سے انٹری فیس وصول کی جارہی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مویشی منڈیوں میں جانوروں سے بھری گاڑیوں کے داخلے پر انٹری فیس کا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کے حتمی فیصلے تک مویشی منڈیوں میں انٹری فیس کی وصولی روکی جائے۔

مزیدخبریں