گاڑیوں میں سی این جی، ایل پی سلنڈرز نصب کرنے پرپابندی عائد

27 Aug, 2021 | 12:09 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: مسافر گاڑیوں میں سی این جی، ایل پی اور ایل این جی سلنڈرز نصب کرنے پرپابندی عائد،پنجاب حکومت نے موجودہ قانون میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسافرگاڑیوں میں سی این جی، ایل پی اور ایل این جی سلنڈرز نصب کرنے پراب پابندی ہوگی،پنجاب حکومت نے موجودہ قانون میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا۔موٹر وہیکل آرڈیننس میں مجوزہ ترمیم کا مسودہ صوبائی کابینہ کو ارسال کردیا گیا۔موٹر وہیکل رولز 1969 میں گاڑیوں میں سلنڈر نہ رکھنے کی شق شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے  گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے پاس  پیچھے سے ٹرک کی ٹکر سے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی ،راہوالی کے علاقہ ڈی سی کالونی میں  آگ نے پوری وین کواپنی لپیٹ میں لے لیا تھاجس  میں خواتین، بچوں سمیت 9 لوگ جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 6زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح ہسپتال کے برن ہونٹ میں منتقل کیا گیا  تھا


 

مزیدخبریں