محکمہ موسمیات کی آج سےلاہورمیں بارشوں کی پیشگوئی

27 Aug, 2021 | 11:02 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  آج سےلاہورمیں بارشوں کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات  کے مطابق  پیراورمنگل کولاہور میں موسلادھاربارش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں آج شام سےیکم ستمبر تک بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگا جس سے  حبس،گرمی کی شدت میں کمی  آئے گی ،محکمہ موسمیات  کے مطابق  بارش سے قبل گرد آلودہوائیں چلیں گی جبکہ  تیزبارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں،  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مون سون ہوائیں آج شام یا رات کو شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی  جس  سے یکم ستمبر کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت اٹک، چکوال، جہلم ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ نارووال میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق  کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، چترال، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت دیر کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،لاہور اور قصور میں موسلا دھار بارش کاامکان  ہے، ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال ،بہاولنگر، راجن پور، خانپور، کوہلو ،بارکھان ،لورالائی، ژوب، موسی خیل، زیارت، کوئٹہ اور قلات میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،  محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی آئے گی  جبکہ پیر کی رت اور منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں