بگ باس کی سابق کنٹسٹنٹ نے سلمان خان اور کرن جوہر پر سنگین الزام لگا دیا

27 Aug, 2021 | 12:41 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ با س میں حصہ لینے والی معروف گلو کا ر ہ اور ادکاہ صوفیہ حیات نے سنگین الزام عا ئد کیا ہےکہ بالی وڈ کے نامور  ہدایتکار  کرن جوہر  اور اداکار سلمان خان سے زیادہ برے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی رئیلٹی شو بِگ باس کی سابق کنٹسٹنٹ معروف گلوکارہ  صوفیہ حیات نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اور کرن جوہر  دونوں تشدد کو فروغ  اور پروگرام بگ باس میں اقربا پروری کرتے ہیں، کرن جوہر اداکارہ شمیتا شیٹھی سے تعصب رکھتے ہیں۔

صوفیہ حیات کا کہنا تھا کہ اگر اس قسم کا شو برطانیہ میں ہوتا تو انہیں فوری طور پر آف ایئر کردیا جاتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں تشدد پر مبنیٰ رویے کو فروغ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرن نے زیادہ ٹی آر پی پیز لینے کے لیے لوگوں کی توہین کا پرانا طریقہ اختیار کررکھا ہے۔ 

مزیدخبریں