سنجے دت کی ٹانگ پر چوٹ، بیساکھیوں پر آ گئے

27 Aug, 2021 | 12:03 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ میں سنجو بابا اور منا بھائی کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت ٹانگ پر چوٹ لگنے کے باعث بیساکھیوں پر آ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت اور اپنے بیٹے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت اپنے بیٹے شہران کے ساتھ اپنے کمرے میں بیساکھیوں کی مدد سے چل رہے ہیں، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’باپ اور بیٹا صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

خیال رہے کہ سنجے دت کو  بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایڑی پر چوٹ لگ گئی تھی ، جبکہ ان کے بیٹے شہران کو بھی پاؤں میں چوٹ آئی تھی اور گزشتہ ہفتے ان کا پلاسٹر ہٹا دیا گیا تھا، سنجے اور مانایتا ان دنوں اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں، ایک سال قبل سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے اور چند ماہ علاج کرانے کے بعد صحت یاب ہو گئے تھے۔

یاد رہےکہ سنجے بلراج دتایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر ہے، سنجے دت فلمی ادکار سنیل دت اور اداکارہ نرگس دت کے بیٹے ہیں، سنجے دت نے 1981ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

مزیدخبریں